27 نومبر 2026 - 12:27
سپاہ کے فضائی دفاعی نظام کی وارننگ فائرنگ کے بعد امریکی F-16 جنگی طیارہ  فرار

سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی ایرو اسپیس فورس نے اعلان کیا ہے کہ جزیرہ ہنگام کے جنوب مشرق میں اس کے فضائی دفاعی نظام کی وارننگ فائرنگ کے بعد امریکی F-16 جنگی طیارہ پیچھے ہٹ گیا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ مطابق، سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے شعبۂ تعلقات عامہ کا بیان درج ذیل ہے:

امریکی فوج کا ایک F-16 جنگی طیارہ،جو خلاف ورزی کرنے والے بحری جہازوں کو فضائی تحفظ فراہم کرنے اور ان کی حفاظت کے مشن پر تھا، جزیرہ ہنگام کے جنوب مشرقی علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائی حدود کے قریب پہنچا۔ اس دوران اسے سپاہ کی ایرو اسپیس فورس کے جدید اور ترقی یافتہ فضائی دفاعی نظام کی وارننگ فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ طیارے نے ایک سخت مانور کیا اور اسے اپنا راستہ تبدیل کرکے ملک کی فضائی حدود سے دور جانے پر مجبور ہونا پڑا۔

سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی خبردار کرتی ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی نگرانی اور انتظام کے ضوابط سے بچنے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ اس طرح کے اقدامات جاری رکھنے کے نتیجے میں خلاف ورزی کرنے والوں اور ان کی مدد کرنے والی فوجی قوتوں کو اس سے بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

امریکی فوج کے کمانڈروں کو یہ بھی واضح کیا جاتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائی حدود ہماری مسلح افواج کے لیے سرخ لکیر ہیں۔ اگر امریکی جنگی طیاروں کی جانب سے دوبارہ دراندازی کی گئی اور فضائی حدود کی خلاف ورزی جاری رہی تو انہیں فضائی دفاع کی جانب سے فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ ایسا جواب ان کے لیے بھی امریکی F-15 جنگی طیارے اور نشانہ بنائے گئے امریکی ڈرونز جیسا انجام رقم کر سکتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha